Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’انتہا پسند عناصر کے لیے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے‘

بیان کے مطابق ’آرمی چیف نے فوج میں تربیتی سرگرمیوں اور اطمینان کا اظہار کیا‘ (فائل فوٹو: آئی ایس پی آر)
پاکستانی فوج کے ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں دو روزہ 245 ویں کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملکی، علاقائی اور عالمی سکیورٹی کی صورت حال پر غور کیا گیا۔
بدھ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ’آرمی چیف نے سرحدوں پر کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کسی ممکنہ خطرے سے ہوشیار رہنے پر زور دیا۔‘
’افغانستان میں انسانی بحران کا ذکر کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں مسلسل انسانی امداد نہ صرف افغانستان کے امن اور خوش حالی کے لیے ضروری ہے بلکہ علاقائی استحکام کے لیے بھی اہم ہے۔‘
بیان کے مطابق ’آرمی چیف نے فوج میں تربیتی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ مستقبل کے ٹیکنالوجی سے لیس میدان جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تربیت ضروری ہے۔‘
’سیالکوٹ میں رونما ہونے والے اندوہناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ انتہا پسند عناصر کے لیے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے تاکہ ملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ختم کیا جا سکے۔‘

شیئر: