پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق ساحلی شہر کراچی میں کم شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کی شب مقامی وقت کے مطابق 10 بج کر 16 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ایکٹر سکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں
-
’زلزلہ متاثرین کی امدادی رقم میں چوری کی تردید‘Node ID: 425691
-
زلزلے کی صورت میں اپنی حفاظت کے لیے کیا کرنا چاہیے؟Node ID: 435196
-
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکےNode ID: 449211
پاکستانی زلزلہ پیمہ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز 15 کلومیٹر ڈیفنس کے شمال میں تھا اور اس کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کراچی کے علاقوں گلشن اقبال، گلستان جوہر، گلشن حدید، آئی آئی چندریگر روڈ، ملیر، سکیم 33، صدر اور گلزار ہجری میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
’پورٹ قاسم، قائدآباد، کھوکھراپار، لیاری، شیرشاہ، کھارادر، کیماڑی اور اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
حکام کے مطابق تاحال زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 21 اگست کو بھی شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
ریکٹر اسکیل پر اس وقت زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلہ 15 کلومیٹر گہرائی میں آیا تھا اور اس کا مرکز کراچی سے 72 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
کراچی میں زلزلے کے فوری بعد ٹوئٹر پر اس کا ٹریںڈ شروع ہوگیا اور صارفین اس حوالے سے مخلتف آرا کا اظہار کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارف عرفان الحق نے زلزلے کے دوران بنائی گئی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی اور لکھا کہ ’ کراچی میں زلزلے کے فوری بعد کی صورت حال۔‘
کراچی میں زلزلہ کے فوری بعد کی صورت حال #KarachiEarthQuake pic.twitter.com/bgIBIf8v7D
— Irfan ul Haque #گوادر_دھرنا (@IrfanHaqueS) December 8, 2021
ٹوئٹر صارف عبدالوحید ملک لکھتے ہیں کہ ’کراچی میں زلزلہ اللّٰه پاک رحم فرمائے۔‘