Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ حکومت نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا

پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ میں حکومت نے سکولوں کے لیے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔
جمعرات کو ڈپٹی سیکرٹری کے دستخطوں سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق 20 دسمبر 2021 سے یکم جنوری 2022 تک چھٹیاں رہیں گی۔
سندھ حکومت کے اس فیصلے کا اطلاق سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے تحت آنے والے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہو گا۔

شیئر: