Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور امارات انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کی کونسل کے رکن منتخب

  انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن 1948 میں قائم کی گئی تھی( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اقوام متحدہ کی ایجنسی انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کی کونسل کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
  انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن 1948 میں قائم کی گئی تھی۔ یہ انٹرنیشنل میری ٹائم سیکیورٹی، سیفٹی کو بہتر بنانے اور بحری جہازوں کو آلودگی سے روکنے کی اقدامات کی ذمہ دار ہے۔
اس وقت آئی ایم او کے 175 ممبر ہیں۔ کونسل کے ارکان کا انتخاب 32 ویں جنرل اسمبلی کے کے موقع پر کیا گیا ہے۔

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ نے کونسل کی رکنیت کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے( فوٹو عرب نیوز)

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے آئی ایم او کی کونسل کا رکن بننے کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ آئی ایم او کونسل کی نشست پر کامیابی حاصل کی، یہ  سعودی عرب  لیے بڑا دن ہے۔
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ الرمیح نے کہا کہ  کونسل کی رکنیت کی بدولت سعودی عرب عالمی جہاز رانی اورعالمی تجارت سے متعلق عالمی قوانین سازی میں اپنا کردار ادا کر سکے گا۔
یاد رہے کہ آئی ایم او اقوام متحدہ کی ایجنسی ہے۔ اسے تمام رکن ملکوں  کےلیے قانون سازی کا اختیار حاصل ہے۔ یہ محفوظ جہاز رانی کے عمل کو مضبوط بنانے کی ذمہ دار ہے۔
 

شیئر: