Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ایجنسی کے یمن میں صحت منصوبے جاری

ایک ہفتے میں 26 ہزار887 افراد کی مدد کی ہے(فوٹو ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر یمن کے گورنریٹس عدن، لحج، تعز، الحديدة، حضرموت، حجتہ اور مارب میں پانچ سال سے کم عمر بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے غذائیت کے منصوبے کی سپورٹ کر رہا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس پروجیکٹ جس کا مقصد نیوٹریشنل تھراپی، ہیلتھ کیئر اور مشاورت فراہم کرنا ہے نے ایک ہفتے میں 26 ہزار887 افراد کی مدد کی ہے۔
یہ خدمات کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے ذریعے کی جانے والی سعودی عرب کی کوششوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد یمنیوں خاص طور پر ماؤں اور بچوں کے مصائب کو دور کرنے کے لیے جو موجودہ انسانی بحران کے دوران غذائی قلت کا شکار ہیں۔
دریں اثنا کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر  کے موبائل میڈیکل کلینکس نے الحديدة گورنریٹ میں تین ہزار 509 مریضوں کےعلاج کی خدمات فراہم کیں۔
ان کلینکس میں ایپیڈیمولوجی کلینک، ایمرجنسی کلینک، انٹرنل میڈیسن کلینک، بچوں کا کلینک، تولیدی صحت کا کلینک، نیوٹریشن تھراپی کلینک، امیونائزیشن کلینک، آگاہی اور تعلیم کا کلینک، سرجری اور سرجیکل ڈریسنگ کا شعبہ شامل ہے۔
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرنے یمن میں 3.9 بلین ڈالر سے زیادہ کی لاگت کے 629 منصوبے نافذ کیے ہیں۔
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے پروگراموں میں خوراک کی حفاظت، پانی کی صفائی اور حفظان صحت، صحت، تعلیم، ہنگامی امداد اور غذائیت شامل ہیں۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر اپنے قیام کے بعد سے یمنی بھائیوں کو پناہ، خوراک،صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم سمیت مختلف اقسام کی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔(فوٹو ایس پی اے)

واضح رہے کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 69 ممالک میں مختلف قسم کے 1705 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔  ان منصوبوں پر 5.43 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں3.53 ارب ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 363 ملین ڈالر، شام میں 305 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 203 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے عالمی ادارہ خوراک پروگرام، بچوں کے لیے اقوام متحدہ کے ایمرجنسی فنڈ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ شراکت بھی کی ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے انسانیت کی خدمت، امدادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔

شیئر: