Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنہ 2021 میں کن معروف جوڑوں کی راہیں جُدا ہوئیں: تصاویر

اداکارہ جینیفر لوپیز کی بیس بال کھلاڑی ایلکس روڈریگوی سے مارچ میں منگنی ٹوٹ گئی تھی (فائل فوٹو: روئٹرز)
سنہ 2021 کے اہم واقعات پر نظر دوڑائی جائے تو اس دوران کچھ ایسے معروف جوڑوں کی راہیں بھی جدا ہوئیں جن سے متعلق شاید یہ تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔
ان کی اچانک جدائی کی خبروں نے نہ صرف لوگوں کو حیران کر کے رکھ دیا، بلکہ سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر بھی ٹاپ ٹرینڈز بن گئے۔
رواں برس کن جوڑوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کی، دیکھیے برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں۔

امریکی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے بل گیٹس کی اپنی اہلیہ ملینڈا گیٹس سے شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کے اعلان نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا۔
جوڑے نے مئی میں علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں نے شادی ختم کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔

 امریکی ریئلٹی ٹی وی سٹار کم کارڈیشیئن نے ریپر کانیے ویسٹ سے طلاق کے لیے فروری میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ دونوں سات سال قبل مئی 2014 میں ازدواجی رشتے میں بندھے تھے۔

 پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار 28 سالہ زین ملک اور فلسطینی نژاد امریکی ماڈل 26 سالہ جی جی حدید کے درمیان علیحدگی کی خبریں اکتوبر میں گردش کرنا شروع ہوگئی تھیں۔ ان دونوں کی ایک سال کی بیٹی بھی ہے۔

دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک نے ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ تین سال بعد اپنی گرل فرینڈ اور کنیڈین گلوکارہ گرائمز سے علیحدگی اختیار کر لی پے۔ دونوں کا ایک سال کا بیٹا بھی ہے۔

معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز کی بیس بال کھلاڑی ایلکس روڈریگوی سے مارچ میں منگنی ٹوٹ گئی تھی۔ 51 سالہ امریکی گلوکارہ کی 45 سالہ بیس بال کے معروف کھلاڑی سے دو سال قبل منگنی ہوئی تھی۔ 

شیئر: