ممبئی۔۔۔۔ہدایتکار کرن جوہر اپنے 2جڑواں بچوں یش اور روحی کو 50دن بعد اسپتال سے گھر لے گئے۔یہ بچے سروگیسی سے قبل از وقت پیدا ہونے کی وجہ سے اتنے دنوں اسپتال میں رہے۔ مختلف لوگ اور بولی وڈ سے تعلق رکھنے والے دوست بچوں کو دیکھنے کیلئے کرن کے گھر پہنچ رہے ہیں۔کرن ان 50دنوں میں اسپتال کے متعدد چکر لگا چکے تھے۔اداکارسدھارتھ اور ورون بھی کرن کے گھر پہنچے جبکہ عالیہ بھٹ بھی آئیں۔