Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی خاتون شوٹنگ ٹرینر، سعودی ویٹ لفٹر کا گولڈ میڈل اور درعیہ میں آرٹ فن پاروں کی نمائش سمیت سعودی عرب سے منتخب تصاویر

سعودی عرب سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کے علاوہ کئی تصاویر بھی قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔ جس میں عربی قہوہ سعودی ثقافت کی پہچان، پہلی خاتون شوٹنگ ٹرینر، سعودی ویٹ لفٹر کا گولڈ میڈل اور درعیہ میں آرٹ فن پاروں کی نمائش سے متعلق تصاویر کو پسند کیا گیا۔

عربی قہوہ سعودی عرب کی ثقافت و تہذیب کی پہچان 

عربی قہوہ سعودی عرب کی ثقافت اور تہذیب کی پہچان ہے جس سے مہمانوں کی ضیافت کی جاتی ہے۔ 
وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے کہا ہے کہ 2022   کے سال کو ’سعودی قہوے کے طور پر منایا جائے گا۔ اس حوالے سے مملکت کی شناخت اور ثقافت کو مختلف پروگراموں کے ذریعے اجاگر کیا جائے گا۔ 

 

درعیہ عصری آرٹ فن پاروں کی نمائش کا افتتاح

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں درعیہ عصری آرٹ کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد سعودی عصری فن کو بین الاقوامی منظرنامے پر اجاگر کر بھی ہے۔

 

رجال المع عالمی سیاحتی مرکز

سعودی عرب کے دلکش مقام رجال المع کی بستی کو عالمی سیاحتی مرکز کے طور پر مانا جانے لگا ہے۔
 

پہلی سعودی خاتون شوٹنگ ٹرینر 

 سعودی خاتون منیٰ الخریص نے پہلی سعودی خاتون شوٹنگ ٹرینر ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ منیٰ الخریص کا کہنا ہے کہ اسے اپنا یہ شوق مہنگا پڑ رہا ہے۔ ابھی معاشرہ اس بات کے لیے تیار نہیں کہ لڑکیاں شوٹنگ ٹرینر کے طور پر کام کریں۔ سمجھا جاتا ہے کہ نشانے بازی اور اس کی تربیت کا کام لڑکوں کا ہے۔ 
 

سعودی ویٹ لفٹر نے گولڈ میڈل جیت لیا 

ویٹ لفٹنگ کے عالمی مقابلے میں سعودی ویٹ لفٹر نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔
 

نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ ناکام

سعودی عرب میں محکمہ کسٹم نے 8 لاکھ 88 ہزار نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔منشیات تعمیراتی سامان کے کنٹینر میں انتہائی مہارت سے چھپا کر سمگل کی جا رہی تھی۔
 

حائل ریلی میں شریک رائیڈرز 

حائل ریلی میں شریک رائیڈ الخویر الطوال پہنچ رہے ہیں۔

شیئر: