Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حفرالباطن میں پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

سعودی عرب کے شہر حفرالباطن میں پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب میں منعقد ہوئی۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے پیر کو جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ آئی ای ڈی (امپروائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس) سے نمٹنے کے حوالے سے ان مشقوں کا آغاز کنگ خالد ملٹری سٹی میں ہوا۔
پاکستان اور سعودی فورسز مختلف ایسی مشقوں میں حصہ لیں گی جو آئی ای ڈی آپریشنز سے متعلق ہوں گی جن میں راستوں کی تلاش، مقام کو کلیئر کرنا، گاڑی کو کلیئر کرنا، دھماکہ خیز مواد کو لے جانا اور بعض دوسری مشقیں شامل ہیں۔
یہ دونوں برادر ممالک کے درمیان الکسہ سیریز کے تحت تیسرے مرحلے پر مشقیں ہیں۔ جن کا مقصد ای او ڈی کے ضمن میں مہارت کو بڑھانے سمیت آئی ای ڈی سے نمٹنے کے لیے بہترین طریقہ ہائے کار کی مشقیں کرنا ہے۔
کمانڈر ناردرن ایریا میجر جنرل صالح بن احمد الزہرانی نے افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

شیئر: