Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نومبر 2021 میں سعودی عرب سے 59 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے

نومبر 2021 میں متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں نے 45 کروڑ ڈالر وطن بھیجے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نومبر 2021 کے دوران 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کی رقوم پاکستان آئیں۔ نومبر 2021 میں سعودی عرب سے 59 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔
نومبر 2021 میں متحدہ عرب امارات سے 45 کروڑ، برطانیہ سے 30 کروڑ اور امریکہ سے 23 کروڑ روپے پاکستان بھیجے گئے۔
نومبر 2020 کے مقابلے میں رواں سال کی ترسیلات زر اعشاریہ 6 فیصد زائد ہیں۔
اکتوبر 2021 کے مقابلے میں نومبر میں ترسیلات زر 6.6 فیصد کم ہیں۔رواں برس کے ابتدائی پانچ ماہ میں ترسیلات زر 12.9 ارب ڈالر رہیں۔
مالی سال 2021 کے ابتدائی پانچ ماہ سے ترسیلات زر 9.7 فیصد زائد ہیں۔
نمو کے لحاظ سے، سال بہ سال کی بنیاد پر نومبر 2021 کے دوران ترسیلاتِ زر میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ان میں ماہانہ بنیاد پر 6.6 فیصد کمی واقع ہوئی۔
بیان کے مطابق حکومت اور سٹیٹ بینک کی جانب سے باضابطہ چینلز کے استعمال کی ترغیب دینے کے لیے فعال پالیسی اقدامات اور وبا کے دوران فلاحی رقوم کی منتقلی نے پچھلے سال سے ترسیلاتِ زر کی آمد میں مسلسل بہتری میں کردار ادا کیا ہے

شیئر: