Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور عرب امارات سے سب سے زیادہ ترسیلات زر موصول

بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 12.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ فوٹو اے ایف پی
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے 2.7 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی گئیں جن میں سے سب سے زیادہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے موصول ہوئی ہیں۔
جون 2020 سے ترسیلات زر دو ارب ڈالر سے زیادہ رہی ہیں جبکہ گزشتہ سات مہینوں سے مسلسل اوسطاً 2.7 ارب ڈالر موصول ہو رہے ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ستمبر 2021 میں موصول ہونے والی ترسیلات زر میں سے 691 ملین ڈالر سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے بھجوائے، 502 ملین ڈالر متحدہ عرب امارات سے، 370 ملین ڈالر برطانیہ سے جبکہ 245 ملین ڈالر امریکہ سے بھجوائی گئی ہیں۔
پچھے سال کے مقابلے میں رواں سال ستمبر میں ترسیلات زر میں 16.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جب کہ ایک ماہ میں 0.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر ترسیلات زر میں 12.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ حکومت اور ایس بی پی کی جانب سے متحرک پالیسی اقدامات کیے گئے ہیں جن کے تحت رسمی ذرائع کے استعمال کی ترغیب دی گئی، کورونا کے باعث سرحد پار سفر میں کمی واقع ہوئی، وبا کے دوران بھی پاکستان پیسے ٹرانسفر کیے گئے، غیر ملکی زر مبادلہ کی مارکیٹ کی صورتحال بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں مثبت انداز میں ترسیلات زر پر اثر انداز ہوئی ہے۔ 

شیئر: