Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرا ٹی20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

بابر اعظم دوسرے میچ میں بھی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے (فوٹو اے ایف پی)
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو نو رنز سے شکست دے دی ہے۔
شاداب خان کو دوسرے ٹی20 مقابلے میں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ شاداب خان ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کے 173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے قدم میچ کے آغاز ہی میں لڑ کھڑانا شروع ہوگئے اور پھر یہ سلسلہ چل نکلا۔
 شاہی ہوپ صرف ایک رن ہی سکور کر پائے تھے کہ وہ محمد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد شامرہ بروکس 10 رنز بنا کر محمد نواز کا شکار بنے۔
نکولس پورن نے 26 گیندوں پر 26 بنائے لیکن وہ بھی محمد نواز کے ہاتھوں ڈھیر ہوئے۔ رومین پاول ابھی سنبھل بھی نہ پائے تھے کہ وہ محمد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
برینڈن کنگ نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن شاہین شاہ آفریدی نے انہیں پویلین لوٹنے پر مجبور کر دیا، جبکہ اوڈین سمتھ حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
بابر اعظم دوسرے میچ میں بھی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف سات رنز بنا کر عقیل حسین کی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد فخر زمان بھی ناکام رہے اور وہ بھی 10 رنز پر عقیل حسین کا شکار بنے۔
محمد رضوان نے 38 رنز کی اچھی اننگز کھیلی، لیکن وہ اوڈین سمتھ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
حیدر علی بھی 31 رنز بنا کر اوڈین سمتھ کے ہاتھوں ڈھیر ہوئے، جبکہ محمد نواز بھی ایک رن بنا کر سمتھ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
ان کے بعد محمد آصف آئے مگر وہ بھی سات تنز بنانے کے بعد رومیریو شیفرڈ کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ افتخار احمد نے 19 گیندوں پر 32 رنز سکور کیے اور  رومیریو شیفرڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ویسٹ انڈیز نے ڈیون تھامس کی جگہ ہائیڈن واش کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
 گذشتہ روز پہلے میچ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دے دی تھی۔
پاکستان کے محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 78 جبکہ حیدر علی نے 68 رنز بنائے جبکہ محمد وسیم نے چار جبکہ شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

محمد رضوان نے 38 رنز کی اچھی اننگز کھیلی، لیکن وہ اوڈین سمتھ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے (فوٹو اے ایف پی)

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ پاکستان نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کو شروع میں اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب اوپننگ بیٹر اور کپتان بابر اعظم پہلے ہی اوور میں صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کے آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی فخر زمان تھے جو 10 رنز بناسکے۔ محمد رضوان نے 78 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور 16ویں اوور میں سمتھ شیفرڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کو چوتھا نقصان آصف علی کی صورت میں ہوا جو صرف ایک رن بنا سکے جبکہ افتخار احمد سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
حیدر علی نے 39 گیندوں پر 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور آخری اوور میں آؤٹ ہوئے، محمد نواز نے صرف 10 گیندوں میں 30 رنز بنائے۔ 
201 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کا پہلا نقصان برینڈون کنگ کی وکٹ کی صورت میں ہوا جبکہ دوسری وکٹ نکولس پوران کی گری جنہیں محمد وسیم نے آؤٹ کیا۔

اوشانے تھومس صرف ایک رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے (فوٹو اے ایف پی)

بروکس چھٹے اوور میں محمد وسیم کا شکار بنے۔ ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ 26 گیندوں پر 31 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی چھٹی وکٹ 12 ہویں اوور میں گری جب ڈومینک ڈریکس حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ساتویں نمبر پر رومین پاول آؤٹ ہوئے جبکہ اوڈیئن سمتھ کو شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔
رومایو شیفرڈ 21 جبکہ اوشانے تھومس صرف ایک رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

شیئر: