ریاض میوزک فیسٹیول ساونڈ سٹروم میں مشہور ڈی جے مورٹن کی شمولیت
ریاض میوزک فیسٹیول ساونڈ سٹروم میں مشہور ڈی جے مورٹن کی شمولیت
جمعرات 16 دسمبر 2021 19:47
میوزک سٹار نے گفتگو میں عربی زبان کے چند الفاظ بھی دہرائے۔ (فوٹو انسٹاگرام)
ڈنمارک کے مشہور ڈی جے مورٹن ریاض میں میوزک فیسٹیول ساونڈ سٹروم میں موجود انٹرنیشنل سٹارز کی طویل فہرست میں شامل ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق میوزک پروڈیوسر18 دسمبر کو ریاض میں ایم ڈی ایل بیسٹ کے طویل انتظار کے بعد شائقین کے سامنے پرفارم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ میوزک سٹار پہلی بار مملکت میں پرفارم کریں گے۔
39 سالہ نوجوان ڈی جے مورٹن نے اس موقع پر بتایاہے کہ میرے پاس بہت زیادہ نیا میوزک ہے جسے میں ساونڈ سٹروم میں پیش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں یہاں پر مداحوں کے لیے اپنی موسیقی پیش کرنے پر خوش ہوں اور جانتا ہوں کہ یہ سب بہت پرجوش ہیں۔
پوری دنیا میں لوگ میری موسیقی سنتے ہیں اوریہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہم ان کے لیے موسیقی تیار کرتے ہیں۔
مورٹن نے اپنے دوست فرانسیسی ڈی جے ڈیوڈ گوئٹا کے ساتھ شروع ہونے والے اپنے نئے فیوچر ریو پروجیکٹ کے تحت گذشتہ سال میوزک انڈسٹری میں طوفان برپا کر دیا ہے۔
ڈنمارک کے میوزک سٹار نے مزید بتایا کہ میں اورڈیوڈ گزشتہ چند ہفتوں سے ریاض کے اس شو کے لیے خاص طور پر ایک گانے پر کام کررہے ہیں۔
ہم ایک نئے ریکارڈ کا پریمیئر کرنے والے ہیں جو مشرق وسطیٰ کی موسیقی سے بہت متاثر ہے لہذامیں اسے آزمانے کے لئے بے تاب ہوں۔
میوزک سٹار کے لیے عرب دنیا اجنبی نہیں، انہوں نے عرب نیوز کے لیے اپنے انٹرویو میں عربی زبان کے چند الفاظ بھی دہرائے جو انہوں نے برسوں قبل ڈنمارک میں اپنے عرب دوستوں سے سیکھے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ عرب دنیا کے کلاسک اورمشہورگانے بھی سنتا ہیں جن میں مصری گلوکارعمردیاب کی 'حبیبی یا نور ال عین' اور بہا سلطان کی 'اوم اواف' شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں سعودی عرب کے موسیقاروں اور گلوکاروں کے ساتھ تعاون کرنا پسند کریں گا، مجھے مشرق وسطی کی موسیقی پسند ہے۔