Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مکہ میں طائف، السیل شاہراہ کا افتتاح

شاہراہ سے ٹریفک کی روانی بہتر اور ازدحام میں کمی ہوگی (فوٹو، ٹوئٹر)
 مکہ مکرمہ کے میئر انجینیئر محمد القویحص نے مدینہ منورہ روڈ اور الطائف السیل روڈ کے چوراہے کا افتتاح کر دیا ہے۔ نئی شاہراہ کی بدولت مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کا علاقہ مکہ مکرمہ کے شمالی اور مغربی علاقے سے جڑ گیا۔  
اخبار24 کے مطابق مکہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ 9 کلو میٹر لمبا ہے اوردو رویہ ہے اورہرجانب 4 ٹریک ہیںـ علاوہ ازیں آنے جانے والے راستے کے درمیان 20 میٹر چوڑا سبزہ زار بھی ہے۔ العسیلہ محلے کی آبادی کےلیے سروس لائنز بھی بنائی گئی ہیں۔  
مکہ میونسپلٹی نے توجہ دلائی کہ نئے چوراہے سے ہر طرف ٹریفک رواں دواں ہو جائے گا جبکہ مکہ مکرمہ سے ٹریفک کا رش  بھی کم ہو گا ۔ امیر المومنین ابی بن طالب روڈ ( سرکل روڈ 4)کے ذریعےبھی ازدحام کم ہو جائے گا۔  

شیئر: