Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں شہزادہ محمد بن سلمان شاہراہ جزوی طور پر بند

محکمہ ٹریفک کے مطابق ’روٹس کی تبدیلیٹریفک کی روانی کو بر قرار رکھنے کے لیے کی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
 محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ریاض شہر میں شہزادہ محمد بن سلمان اور شہزادہ ترکی بن عبد العزیز الاول شاہراہیں جزوی طور پر بند رہیں گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے مذکورہ شاہراہوں پر ٹریفک کو یک طرفہ کردیا ہے۔
محکمے نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے مذکورہ شاہراہوں پر تبدیلی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شاہراہ شہزادہ محمد بن سلمان میں یک طرفہ ٹریفک کنگ خالد شاہراہ سے شہزادہ ترکی الاول تک مشرق کی جانب ہوگی۔‘
ویڈیو کے مطابق ’شہزادہ ترکی الاول شاہراہ کوشاہراہ السلیمانیہ سے  شاہراہ امام سعود بن فیصل تک جزوی طور پر یکطرفہ کردیا گیا ہے۔‘
محکمے کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’یہ تبدیلی ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے کی گئی ہے۔‘

شیئر: