جدہ میں شہزادہ فیصل بن فہد شاہراہ وقتی طور پر بند
جمعرات 25 نومبر 2021 10:47
’فارمولا 1 ریس کی تیاریوں کے لیے مذکورہ شاہراہ کو بند کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ جدہ میں شہزادہ فیصل بن فہد شاہراہ وقتی طور پر بند رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شاہراہ آج جمعرات سے ہفتے تک مکمل طور پر بند کی گئی ہے۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’فارمولا 1 ریس کی تیاریوں کے لیے مذکورہ شاہراہ کو بند کیا گیا ہے۔‘
محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ ’فارمولا 1 کا ٹریک مذکورہ شاہراہ سے نہیں گزرے گا تاہم شائقین کے ٹریک تک پہنچنے میں سہولت پیدا کرنے کے لیے مرمت کا کام ہو رہا ہے۔‘