انڈیا سے 100 ہندو یاتریوں کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان آمد
انڈیا سے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے 100 سے زائد ہندو یاتری پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
پاکستانی حکام کے مطابق ہندو یاتریوں کی آمد واہگہ بارڈر کے راستے ہوئی ہے۔
انڈیا سے آنیوالے ہندو یاتری چکوال کے قریب کٹاس راج مندر میں مذہبی رسومات ادا کریں گے۔
دوسری جانب مقامی انتظامیہ نے ہندو یاتریوں کی سکیورٹی، رہائش اورٹرانسپورٹ سمیت تمام انتطامات مکمل کرلیے ہیں۔
مرکزی تقریب 19 دسمبر بروز اتوار کو ہوگی جس میں مختلف سیاسی اور مذہبی رہنماؤں سمیت پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری بھی شریک ہوگی۔
دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے انڈین ہندو یاتریوں کو 17 سے 23 دسمبر تک کا ویزہ جاری کیا ہے۔
انڈین ہندو یاتری 23 دسمبر کو واہگہ بارڈرکے راستے ہی واپس جائیں گے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ماہ بابا گرونانک کے 552 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے انڈیا سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری پاکستان آئے تھے۔
سکھ یاتری بابا گرونانک کے 552 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے علاوہ لاہور، ننکانہ صاحب، حسن ابدال اور کرتارپور میں واقع سکھوں کے مقدس مذہبی مقامات پر گئے تھے۔