مملکت کے کن علاقوں میں درجہ حرارت ’صفر‘ ہوگا
تببوک، حائل ،حدودالشمالیہ میں درجہ حرارت صفر تک ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مملکت کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت صفر تک پہنچ جائے گا جبکہ کہیں کہیں تیز اور گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔
عاجل نیوز نے موسمیات کے قومی مرکز کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ تبوک، الجوف ، حدود الشمالیہ ، حائل ، قصیم ، ریاض اور مشرقی علاقے مںی پیر سے منگل تک تیز اور گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔
موسمیات کے قومی مرکز کا مزید کہنا تھا کہ بعض علاقے جن میں تبوک ، الجوف، شمالی حدود اور حائل شامل ہیں یہاں منگل سے جمعرات تک درجہ حرارت ’صفر‘ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
موسم کے حوالے سے محکمہ کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے وہاں رہنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی مشکل میں مبتلا نہ ہوں۔
واضح رہے ان دنوں مملکت کے طول وعرض میں موسم سرما کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ پہاڑی مقاات پربارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہےجس کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔