Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشتر علاقوں میں پیر سے سردی کی لہر متوقع

جازان اور عسیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی محکمہ موسمیات نے سنیچر 10 اکتوبر کو جازان اور عسیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سنیچر کو سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت مزید کم ہوگا۔ مملکت کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں بھی گرمی کم ہوگی۔  
ابہا میں سب سے کم درجہ حرارت متوقع ہے۔ جہاں درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ ہوگا جبکہ  سب سے زیادہ درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ میں رہے گا۔ 

 سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت مزید کم ہوگا۔ (فوٹو: عاجل)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جازان اور عسیر کے بالائی علاقوں میں ہفتے کو تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ اسی طرح کا موسم باحہ میں بھی متوقع ہے۔  
بحیرہ احمر میں لہریں ڈیڑھ میٹر تک اونچی اٹھیں گی۔ خلیج عرب میں لہریں دو میٹر تک اونچی ہوں گی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ماہر موسمیات ابو عبدالرحمن الحربش الصخری نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ پیر سے جمعرات 15 اکتوبر تک سعودی عرب کے بیشترعلاقوں میں سردی کی لہر شروع ہوجائے گی۔ مملکت کے بیشترعلاقوں میں یہ لہر ہوگی۔
الصخری نے بتایا کہ سورج طلوع ہونے سے پہلے حائل میں کم از کم درجہ حرارت 10 ڈگری، قصیم میں بارہ ڈگری اور ریاض کے اطراف میں 14 ڈگری ہوگا۔ 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: