Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں سردی کی شدت ، برتنوں میں پانی جم گیا

عسیر ریجن کے بالائی علاقوں میں موسم انتہائی سرد ہونے سے برتنوں میں رکھا پانی جمنے لگا ـ ان دنوں مملکت کے جنوبی علاقوں میں موسم سرما کا آغاز ہوچکا ہے ـ
اخبار 24 کی اطلاع کے مطابق عسیر ریجن کے بالائی علاقوں میں رہنے والوں کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت نکتہ انجماد پر پہنچنے لگا ہے ـ

عسیر کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت صفر تک پہنچ گیا(فوٹو، ٹوئٹر)

ایک شہری بن مشھور نے اخبار 24 کو بتایاکہ درجہ حرارت میں کمی کے باعث برتن میں رکھا ہوا پانی جم گیاـ شہری نے پانی جمنے کی وڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جانوروں کے لیے رکھے گئے ٹب میں موجود پانی کی سطح جم گئی ـ
شہری کا مزید کہنا تھاکہ سردی کی شدت سے پانی کی سطح جم جاتی ہے جس کی وجہ سے انہیں جانوروں کےلیے رکھے گئے پانی کے ٹب کے لیے خصوصی انتظام کرنا پڑتا ہےـ

شیئر: