واشنگٹن۔۔۔۔امریکی ایئرلائنز کا شریک پائلٹ دوران پرواز اپنی منزل پر پہنچنے سے 2میل پہلے ہی چل بسا۔یہ واقعہ نیومیکسیکو پر پرواز کے دوران پیش آیا ایئرلائنز کے ترجمان نے اس کی موت کی وجہ نہیں بتائی۔57ولیم گرپس ایک بچے کا باپ تھا۔لینڈنگ کے بعد ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔طیارے میں سوار ایک مسافر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ یہ پائلٹ لبنان کا رہنے والا تھا۔ہمیں اس کی وفات پر افسوس ہوا ہے۔