Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حادثے میں گاڑیوں کے نقصان کی ڈیجیٹل رپورٹ اب چار منٹ میں

’تقیم‘ نے انشورنس کلیم کمپنی ’نجم‘ سے تعاون کا معاہدہ کیا ہے۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی اتھارٹی آف ایکریڈیٹ ویلیورز’تقیم‘ نے گاڑیوں کی انشورنس کلیم کمپنی ’نجم‘ سے باہمی تعاون کا معاہدہ کیا ہے۔
معاہدے کے تحت ٹریفک حادثات میں گاڑیوں کو ہونے والے نقصانات کی فوری ڈیجیٹل رپورٹ جاری کی جائے گی۔
سبق نیوز کے مطابق ٹریفک حادثے کی صورت میں ادارہ ’ تقدیر‘ سے گاڑی کو ہونے والے نقصان کی رپورٹ حاصل کی جاتی ہے جس کے بغیر انشورنس کلیم داخل نہیں کیا جاسکتا۔
ادارہ تقیم نے معمولی حادثے کی ڈیجیٹل رپورٹ جاری کرنے کےلیے نجم کمپنی سے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت حادثے پر فریقین کے حقوق کے تحفظ کےلیے کارروائی کو آسان اور فوری بنایا جائے گا۔
اتھارٹی کے ترجمان سعد البیز نے بتایا  ’ ڈیجیٹل تقدیر‘ رپورٹ کےاجرا کے لیے محض چند منٹ درکار ہوں گے۔ ڈیجیٹل رپورٹ کےاجرا کےلیے تقدیر کے ورکشاپ جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
نجم کمپنی کے نمائندوں کو اتھارٹی کی جانب سے درکار تربیت فراہم کرنے کے بعد انہیں یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ رپورٹ ادارہ تقدیر( وہ ورکشاپ جہاں گاڑی کے نقصان کا تخمینہ لگایا جاتا ہے) کو تصاویر کے ساتھ اپ لوڈ کردیں گے جس سے گاڑیوں کے مالکان کو ادارہ تقدیر جانے کی زحمت نہیں ہو گی اور وہ ادارہ سے نقصان کا تخمینہ حاصل کرکے کلیم انشورنس کمپنی میں داخل کرسکیں گے۔

 

شیئر: