Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کے 50 بہترین ٹیچرز میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والی سعودی خاتون سے ملیے

 زکیہ اللحیانی مکہ مکرمہ کے سرکاری سکول میں کمپیوٹر کی ٹیچر ہیں (فوٹو: العربیہ)
انٹرنیشنل فارکی فاؤنڈیشن سے بہترین ٹیچر کا ایوارڈ حاصل کرنے والی مکہ مکرمہ کی زکیہ سھل اللحیانی کا کہنا ہے’ یہ کامیابی رب تعالی کے فضل و کرم کے بعد مملکت کی قیادت کے بھرپور تعاون و رہنمائی کی وجہ سے ملی۔‘
العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے زکیہ اللحیانی کا کہنا تھا’ اس کامیابی سے میرے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔ مزید کامرانیوں کے لیے کوششیں جاری رکھوں گی۔‘
عالمی ایوارڈ ملنے کی خبر پر تاثرات کے بارے میں زکیہ کا کہنا تھا مجھے بہت خوشی ہوئی جسے لفظوں میں بیان کرنا ممکن ہی نہیں، یہ میری کاوشوں کا اعتراف ہے جس پر جتنا فخر کروں کم ہے۔‘
’میری محنت رنگ لائی اور فروغِ علم کے حوالے سے جو میرے جذبات و احساسات تھے وہ عملی شکل میں میرے سامنے آئے اور ان کا اعتراف عالمی سطح پر کیا گیا جو میرے لیے اعزاز ہے۔‘
 ان کا کہنا تھا  تعلیم کے فروغ کے لیے عصری تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے طالبات کو جدید تعلیم کی فراہمی ضروری ہے۔
 زکیہ اللحیانی مکہ مکرمہ کے سرکاری سکول میں کمپیوٹر کی ٹیچر ہیں۔ 
یاد رہے برطانیہ میں فار کی جیمس فاونڈیشن نے سعودی ٹیچر منصور بن عبداللہ  اور ذکیہ اللحیانی کو عالمی سطح پر بہترین 50 ٹیچروں میں شامل کیا گیا ہے۔
 ان کا انتخاب 90 ممالک کے 5 ہزار اساتذہ میں کیا گیا۔ اس انتخاب کے لیے مقابلے میں شریک اساتذہ کا ریکارڈ دیکھا جاتا ہے جو ان کی کارکردگی اور معاشرتی خدمت، سماجی کام، چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت و دیگر امور کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

 

شیئر: