کورونا کے مزید 104 کیسز ، ایک ہلاکت
اتوار 19 دسمبر 2021 17:28
کورونا سے مجموعی ہلاکتیں 8 ہزار 8 سو سے تجاوز کرگئیں(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت میں کورونا کے مزید 104 کیسز کی تصدیق ہوئی ہےـ کورونا وائرس سے متاثرہ ایک شخص جان کی بازی ہار گیاـ
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مملکت میں اب تک کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار 842 تک پہنچ چکی ہے۔
کورونا سے گزشتہ ایک روز میں 98 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک اس مہلک مرض سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار 79 تک پہنچ گئی ہے۔
مہلک وائرس سے اتوار کو ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 8ہزار 862 تک پہنچ چکی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق کورونا کے مریضوں میں سے 33 کی حالت نازک ہے جنہیں مختلف ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں رکھا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کےلیے وزارت کی جانب سے ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں ان افراد کو ویکسین کی تیسری ڈوز لگائی جارہی ہے جنہوں نے ویکسین کی دوسری خوراک چھ ماہ قبل لگائی تھی