Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں کورونا فیلڈ ہسپتال بند کر دیا گیا

’فیلڈ ہسپتال کورونا کے مریضوں کے لیے قائم کیا گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میں کورونا کے مریضوں کے لیے تیار کیا جانے والا فیلڈ ہسپتال بند کر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ ایگزیبیوشن سینٹر میں فیلڈ ہسپتال قائم کیا گیا تھا جسے بعد ازاں ویکسین سینٹر کے طور پر بھی استعمال کیا جا رہا تھا۔
جدہ میں محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ’وزیر صحت کے معاون کی ہدایت پر فیلڈ ہسپتال کو بند کر دیا گیا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’وزارت کی ٹیم نے فیلڈ ہسپتال کی تمام اشیا کو ضابطے کے مطابق اپنی تحویل میں لے لیا ہے جنہیں وزارت کے گودام میں منتقل کردیا جائے گا‘۔

شیئر: