Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کن علاقوں کے کارکن پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے ؟

کویت اور سعودی سرحدی تیل تنصیبات کے کارکنوں کو استثنی دیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
 سعودی عرب اور کویت نے منقسم سرحدی علاقے کے کارکنان کو پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنیٰ کر دیا ہے۔ اس کی بدولت وہ الخفجی اور النویصیب چیک پوسٹوں کے راستے پی سی آر کی پابندی کے بغیر آ جا سکیں گے۔  
اخبار 24 کے مطابق کویتی وزارت پٹرولیم نے کہا ہے کہ کویتی سعودی مشترکہ کمیٹی نے طے کیا ہے کہ منقسم بری سرحدی علاقے میں موجود تیل تنصیبات، آئل فیلڈز اور تیل کے کنووں تک کارکنان کی رسائی میں آسانی دی جائے۔ انہیں پی سی آر کی پابندی سے مستثنیٰ کر دیا جائے۔  
وزارت پٹرولیم نے بتایا کہ کویتی سعودی مشترکہ ٹیم کے عہدیداروں نے طے کیا ہے کہ منقسم سرحدی علاقوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کو سہولت ہواور وہ سالانہ پلان کے مطابق اپنی سکیمیں نافذ کرتی رہیں۔ فریقین نے اس موقع پر باہمی دلچسپی کے أمور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔  
کویتی وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ مشترکہ آپریشن کے ذمہ داران نے تیل پیداوار کے حوالے سے مستقبل کی سکیموں کا جائزہ بھی پیش کیا۔ اس حوالے سے درپیش مشکلات کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں قابو کرنے کا طریقہ کار بھی بیان کیا ۔
کویتی سعودی مشترکہ کمیٹی نے فریقین کی جانب سے افرادی قوت کی کاوشوں کی تعریف کی کہ انہوں نے کورونا وبا کے باعث پیش آنے والے چیلنجوں کے باوجود آپریشنل سکیمیں مقرر پروگرام کے مطابق نافذ کی۔  

شیئر: