Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شعیب ملک کے بھتیجے ٹرپل سینچری کرنے والے دوسرے کم عمر ترین بیٹسمین

جاوید میاں داد نے یہ کارنامہ 17 سال کی عمر میں سرانجام دیا تھا۔ (تصویر: ٹوئٹر)
پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم ’ناردرن‘ کی جانب سے کھیلنے والے محمد ہریرہ ٹرپل سینچری کرنے والے دوسرے کم عمر ترین پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔
محمد ہریرہ کی عمر اس وقت 19 سال ہے۔ جبکہ سب سے کم عمر میں ٹرپل سینچری بنانے کا ریکارڈ آج بھی عظیم بلے باز جاوید میاں داد کے پاس ہے جنہوں نے یہ کارنامہ 17 سال کی عمر میں سرانجام دیا تھا۔
محمد ہریرہ نے ٹرپل سینچری بلوچستان کے خلاف قائداعظم ٹرافی کے میچ میں صرف 327 گیندوں پر مکمل کی۔ ان کی اس اننگز میں 40 چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔
19 سالہ محمد ہریرہ کا آبائی تعلق پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے ہے اور وہ پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک کے بھتیجے ہیں۔

اس سے قبل اس ٹورنامنٹ میں محمد ہریرہ دو سینچریاں بھی سکور کرچکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے ہریرہ کو اس ’اچیومنٹ‘ پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس سے قبل یہ کارنامہ جاوید میاندان نے 1975 میں سرانجام دیا تھا۔
واضح رہے محمد ہریرہ دنیا بھر میں ٹرپل سینچری کرنے والے صرف نویں ’ٹین ایجر‘ ہیں اور اس سے قبل وہ انڈر 19 کرکٹ بھی پاکستان کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔

شیئر: