Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی ترقیاتی بینک ویکسین کی خریداری کے لیے پاکستان کو 72.5 ملین ڈالر دے گا

 کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے بینک کی مالی اعانت سے کووڈ کی وبا کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ (فوٹو: پی آئی ڈی)
صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر محمد الجاسر نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان سے  اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور آئی ڈی بی کے درمیان جاری اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اسلامی ترقیاتی بینک اور اقتصادی امور ڈویژن کے درمیان کورونا وائرس ویکسین کی خریداری کے لیے 72.5 ملین امریکی ڈالر کے فنانسنگ معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
 کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے بینک کی مالی اعانت سے کووڈ کی وبا کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
وازات اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بینک انفراسٹرکچر، سماجی شعبے کی بہتری اور پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے مزید مالی وسائل پاکستان کو فراہم کرے گا۔
محمد الجاسر نے کہا کہ بینک مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے 180 ملین امریکی ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دی ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے مہمند ہائیڈروں پاور پراجیکٹ اور توانائی کے دوسرے منصوبوں میں اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون کو سراہا۔

شیئر: