Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں نادر اور نایاب سکوں کی نمائش کا افتتاح

’لائبریری میں 14 صدیوں پر مشتمل 8 ہزار تاریخی اور نادر سکے موجود ہیں‘ (فوٹو : سبق)
ریاض کی کنگ عبد العزیز پبلک لائبریری میں نادر اور نایاب سکوں کی نمائش کا افتتاح ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان نے نمائش کا افتتاح کیا ہے۔
کنگ عبد العزیز پبلک لائبریری کے نگران فیصل بن معمر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نمائش کا تعارف کرایا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سکوں کی مدد سے تاریخ کے مختلف مراحل کو سمجھا جاسکتا ہے‘۔
’انسانی تاریخ کے مختلف ادوار میں پیش آنے والے بڑے واقعات کا بھی سکوں کے مطالعے سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’لائبریری میں 14 صدیوں پر مشتمل 8 ہزار تاریخی اور نادر سکے موجود ہیں‘۔
’نمائش میں اسلامی سکوں کے علاوہ متحدہ ہندوستان، مشرقی ایشیا، مغرب عربی اور اندلس کے علاوہ یمن اور قفقاز کے بھی تاریخی سکے موجود ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اموی خلیفہ عبد الملک بن مروان کے دوران میں ڈھالا جانے والا پہلا سکہ جس پر عربی عبارت کندہ ہے نمائش کے لیے رکھا گیا ہے‘۔
 
 

شیئر: