Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اومی کرون: ’ہائی رسک ‘والے ممالک کا سفر نہ کیاجائے

یورپی ممالک میں اومی کورون کی وجہ سے بعض سرگرمیاں معطل کردیں(فوٹو، ٹوئٹر)
پبلک ہیلتھ اتھارٹی (وقایہ) کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسرعبداللہ القویزانی نے کہا ہے ہائی رسک والے ممالک کے سفر سے اجتناب کیا جائے جہاں کورونا وائرس کی نئی شکل ’اومی کرون‘ کے بڑھتے ہوئے کیسز خطرناک حد تک پہنچ گئے ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق ’القویزانی‘ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت یورپ تبدیل ہونے والے کورونا وائرس ’اومی کورون‘ کی لپیٹ میں ہے جہاں اس وائرس کا  تناسب 90 فیصد  تک پہنچ چکا ہے۔ اسی حوالے سے یورپ  ہائی رسک پرہے۔
یورپی ممالک میں اومی کورون کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے وہاں احتیاطی تدابیر پرعمل شروع کردیا گیا ہے جبکہ بعض سماجی و تفریحی سرگرمیاں بھی معطل کردی گئی ہیں ۔

ہائی رسک والے ممالک میں امریکہ ، فرانس، برطانیہ بھی شامل ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)

’وقایہ ‘ کے سی ای او نے ان ممالک کے سفر کا ارادہ کرنےوالوں سے کہا کہ وہاں انتہائی اشد ضرورت کے بغیر سفرنہ کیا جائے اگر وہاں جانا انتہائی ضروری ہوتو سخت احتیاطی تدابیر اختیا رکی جائیں تاکہ ’اومی کرون ‘ سے محفوظ رہا جاسکے۔
اومی کورن کی وجہ س جن ممالک میں صورتحال خطرناک ہے ان میں امریکہ ، برطانیہ ، فرانس، جرمنی ، ہالینڈ ، بلجیکا، ڈنمارک،سوئٹزرلینڈ، بیلجیم ، آسٹریا، یونان، پرتگال اور اٹلی شامل ہیں۔

شیئر: