Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں بچوں کے ویکسین سینٹر کا افتتاح

’محکمہ صحت نے ظہران اکسپو سینٹر میں ویکسینیشن بوتھ تیار کرلئے ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
مشرقی ریجن کے محکمہ صحت نے 5 سال سے 11 سال کے عمر کے بچوں کے لیے کورونا ویکسین کا سینٹر کا افتتاح کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ صحت نے ظہران اکسپو سینٹر میں ویکسینیشن بوتھ تیار کرلئے ہیں۔
محکمہ صحت مشرقی ریجن نے واضح کیا ہے کہ ’بچوں کی عمر کا حساب عیسوی سال پیدائش کے مطابق ہوگا‘۔
محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ’پہلے مرحلے میں ان بچوں کو ویکسین کے لیے وقت دیا جائے گا جنہیں وائرس کا شکار ہونے کا زیادہ امکان ہے‘۔
’جبکہ اگلے مراحل میں مذکورہ عمر کے باقی بچوں کو بھی ویکسین کے لیے وقت دیا جائے گا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ویکسین سینٹر کے ماحول کو بچوں کے لیے مناسب طریقے سے مہیا کیا گیا ہے جبکہ آنے والے بچوں کو چھوٹے موٹے تحائف بھی دیا جائے گا‘۔

شیئر: