شاہ سلمان مرکز کی جانب سے سوڈانی عوام کےلیے امدادی مہم
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے سوڈانی عوام کےلیے امدادی مہم
جمعرات 23 دسمبر 2021 20:04
سعودی سفیر نے سوڈان کے سیکریٹری صحت کو امدادی سامان حوالے کیا(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے سوڈان کو ادویات اور ماحولیاتی مسائل سے بچاو کےلیے 46 ٹن سے زیادہ کا امدادی سامان حوالے کر دیا۔
امدادی سامان میں 232 جنریٹرز صحت اداروں کی ضروریات پوری کرنے کےلیے دیے گئے ہیں ۔ کیڑے مار دواوں کے آلات اور مچھر دانیاں بھی شامل ہیں ۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے خرطوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسوڈان میں سعودی سفیر علی بن حسن جعفر نے سوڈانی عہدیداروں اور مرکز کی ٹیم کی موجودگی میں سامان حوالے کیا۔
سوڈان کے سیکریٹری صحت ڈاکٹر ہیثم محمد ابراہیم نے امدادی سامان فراہم کرنے خصوصاً کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے مطلوبہ ادویہ مہیا کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان مرکز انسانیت نواز خدمات کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے ۔
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے سوڈان کےلیے امدادی سامان کی نئی کھیپ ہر حال میں سوڈانی بھائیوں کی مدد سے متعلق سعودی عرب کے دو ٹوک موقف کا عملی ثبوت ہے۔
مملکت کی قیادت واضح ہدایات دیے ہوئے ہے کہ دونوں برادر ملکوں کے تعلقات کو قائم دائم رکھنے کےلیے ہر حال میں سوڈان کی مدد کی جاتی رہے۔
واضح رہے اس سے قبل شاہ سلمان امدادی سینٹرکی جانب سے یمن کے صوبے حضرموت کے رہنے والوں کےلیے بھی امدادی اشیا ارسال کی تھیںـ