پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 150 روپے کا اضافہ
سونے کی فی دس گرام قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مقامی گولڈ مارکیٹ میں جمعہ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد کل قیمت 125450 روپے ہو گئی ہے۔
سونے کی فی دس گرام قیمت میں بھی 129 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 107553 روپے رہی۔
ایک روز قبل جمعرات کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 125300 رہی تھی جب کہ فی دس گرام قیمت 107424 روپے رہی تھی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ گزشتہ روز کی سطح 1797 ڈالر پر برقرار رہی ہے۔