Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 325 کیسز، ایک ہلاکت کی تصدیق

کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 117 افراد صحتیاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ہفتے کے روز مملکت کے مختلف ریجنزمیں کورونا کے مزید 325 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہلاکت کی اطلاع ملی۔ وائرس میں مبتلا 117 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار 744 تک پہنچ گئی۔
نئےمریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 52 ہزار 406 ہوگئی۔ کورونا وائرس سے مملکت میں مجموعی ہلاکتیں 8 ہزار 870 ہوگئی ہیں ۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف ریجنز میں کورونا کے مریضوں میں سے 32 افراد کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
کورونا سے بچاو کے لیے وزارت صحت کی جانب سے ایس اوپیز پرعمل کرنے کے علاوہ بوسٹرڈوز لگانے کی ہدایت کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں ویکسینیشن سینٹرجانے کےلیے توکلنا اورصحتی ایپ پراپائنٹمنٹ حاصل کرنے کی سہولت کا آغاز کیا جاچکا ہے۔
کورونا سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بند مقامات پرماسک کے استعمال کی خاص پابندی کریں علاوہ ازیں سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا جائے۔

شیئر: