Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کی 49 ملین خوراکیں لگائی جا چکی ہیں: وزارت صحت

کورونا سے بچاو کے لیے بوسٹرڈوز لگانے کا آغاز کیا جا چکا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی 49 ملین خوراکیں اب تک سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو لگائی جا چکی ہیں۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے ٹوئٹر پر جاری کیے بیان میں کہا ہے کہ مملکت بھر میں 587 سے زیادہ سینٹرز کے ذریعے کورونا ویکسین مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو مفت لگائی گئی جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔  
وزارت صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صحتی ایپ کے ذریعے اندراج کرا کر ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لیں اور جو لوگ ویکسین کی دوسری خوراک لے چکے ہوں اور اس پر 6  یا 3 ماہ گزر گئے ہوں وہ بوسٹر ڈوز لینے کا اہتمام کریں۔  

شیئر: