Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے حملے، سعودی عرب میں پاکستانیوں سمیت 113 افراد ہلاک

حملوں میں مملکت میں مقیم 14 انڈین اور 9 پاکستانی ہلاک ہوئے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے لبنانی حزب اللہ کے حمایت یافتہ حوثیوں کے ہاتھوں مملکت میں مقیم مختلف ممالک کے شہریوں کی ہلاکتوں کے اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں۔
ہلاکتیں مملکت پرحوثیوں کے حملوں کے دوران ہوئیں۔ اخبار 24 کے مطابق المالکی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 10 ممالک کے شہری حوثیوں کے حملوں میں ہلاک ہوئے، ان میں سعودی عرب اور یمن کے علاوہ پاکستان اورانڈیا کے تارکین وطن بھی شامل ہیں۔
المالکی نے مزید کہا کہ حزب اللہ کی دہشتگردی سے سب سے زیادہ سعودی شہری ہلاک ہوئے جن کی تعداد 63 رہی ان میں 34 مرد، آٹھ خواتین اور 17 بچے شامل تھے۔

حوثیوں کے حملوں میں 63 سعودی ہلاک ہوئے جن میں 17 بچے بھی شامل تھے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

ہلاکتوں کے حوالے مملکت میں رہنے والے یمنی شہری دوسرے نمبر پر ہیں جن میں 11 مرد، تین خواتین اور چھ بچے ہلاک ہوئے۔ تیسرے نمبر پر انڈین شہری ہیں جن کی تعداد 14 تھی۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے نو افراد ان حملوں میں ہلاک ہوئے ان میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
بنگلہ دیش کے آٹھ افراد جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے حوثیوں کے حملوں میں ہلاک ہوئے۔ مصر سے تعلق رکھنے والے چار افراد حملوں میں ہلاک ہوئے۔
ترکی المالکی نے مزید بتایا کہ نیپال، فلیپائن، سوڈان اور شام کا ایک ایک شہری ہلاک ہوا۔ ان تمام ہلاکتوں کا باعث لبنانی حزب اللہ تھی۔

شیئر: