بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مردوں کی کیٹیگری میں ’ٹیسٹ پلیئر آف دا ایئر‘ ایوارڈ کے لیے چار کھلاڑیوں کو نامزد کیا ہے اور ان چار ناموں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
نامزد کیے جانے والے کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے ٹیسٹ کیپٹن جو روٹ، انڈین سپنر روی چندرن ایشون، نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کائل جیمی سن اور سری لنکا کے بیٹسمین دیمتھ کرونارتنے شامل ہیں۔
بات کی جائے جو روٹ کی تو انہوں نے رواں سال ٹیسٹ میچوں میں رنز کا انبار لگادیا ہے۔ انگلینڈ کے کپتان نے اس سال 15 میچ کھیلے اور چھ سینچریوں کی مدد سے 1708 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں
-
آصف علی کا ایک اور اعزاز، آئی سی سی ’پلیئر آف دا منتھ‘ بن گئےNode ID: 616881
-
بابر اعظم ٹی20 اور ون ڈے کے نمبر ون بیٹسمین بن گئےNode ID: 629171
انڈین سپنر ایشون نے 2021 میں 8 ٹیسٹ میچ کھیل کر 52 وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کے خلاف ایک سینچری بھی سکور کی۔
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کائل جیمی سن نے پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے اور 27 وکٹیں حاصل کیں۔
Know more about the nominations for the ICC Men’s Test Cricketer of the Year 2021 award
— ICC (@ICC) December 28, 2021