شاہ سلمان مجلس شوریٰ سے سالانہ خطاب کریں گے
خادم حرمین شریفین اپنے سالانہ خطاب میں ملک کی داخلہ اور خارجہ پالیسیوں پر روشنی ڈالیں گے‘ ( فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آج مجلس شوریٰ سے سالانہ پالیسی خطاب کریں گے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیز کا خطاب آن لائن ہوگا۔
خادم حرمین شریفین اپنے سالانہ شاہی خطاب میں ملک کی داخلہ اور خارجہ پالیسیوں پر روشنی ڈالیں گے نیز اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی گفتگو کریں گے۔
دوسری طرف مجلس شوری کے صدر ڈاکٹر عبد اللہ بن محمد آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’مجلس شوریٰ کے ارکان کے لیے شاہی خطاب سننا اعزاز کی بات ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’شاہی خطاب میں خادم حرمین شریفین ملک کی اندرونی اور بین الاقوامی معاملات میں ہماری پالیسیوں پر روشنی ڈالتے ہیں نیز مجلس کو اہم ترین معاملات آگاہ کرتے ہیں‘۔
’شاہ سلمان اپنے خطاب میں مستقبل کے حوالے سے بھی واضح تصور پیش کرتے ہیں جس کی روشنی میں مجلس کے ارکان رہنمائی حاصل کرتے ہیں‘۔