Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے مسجد نبوی میں الیکٹرو مکینیکل سسٹم میں تبدیلی کی منظوری دے دی

’مسجد نبوی میں برقی سیڑھیوں سمیت الیکٹرو مکینیکل سسٹم میں تبدیلی کی جائے گی۔‘ ( فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مسجد نبوی میں الیکٹرو مکینیکل سسٹم میں ترمیم و تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’شاہی منظوری کے بعد مسجد نبوی میں برقی سیڑھیوں سمیت الیکٹرو مکینیکل سسٹم میں تبدیلی کی جائے گی۔‘
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسجد نبوی میں ساؤنڈ سسٹم، کٹرول سسٹم، پارکنگ اور دیگر سروسز میں بھی بہتری لائی جائے گی۔‘
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’شاہ سلمان کی منظوری کے بعد مسجد نبوی میں دنیا کا جدید ترین الیکٹرو مکینیکل سسٹم نصب کیا جائے گا۔‘
’سعودی قیادت کی طرف سے یہ منظوری اس بات کی عکاسی ہے کہ حرمین شریفین کی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔‘
’سعودی حکومت حرمین شریفین کے زائرین کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی مسلسل سعی کر رہی ہے۔‘
دوسری طرف حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر: