Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ اور مختلف  شہروں میں موسم ابرآلود ، کہیں بارش

جدہ میں سارا دن بادل چھائے رہے جبکہ طائف میں بارش ہوئی(فوٹو، سبق نیوز)
 مملکت کےمختلف علاقوں میں منگل کے روزہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ جدہ شہر میں بھی دن بھر مطلع ابرآلود رہا اور وقفہ وقفہ سے بوندا باندی بھی ہوتی رہی۔ 
سعودی خبررساں ایجسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مدینہ منورہ میں بوندا باندی سے لے کر درمیانے درجے تک کی بارش وقفے وقفے سے برستی رہی۔
طائف میں بارش اوردھند کا ماحول بنا رہا ۔ مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی خوشگوار آب و ہوا کا لطف اٹھانے کےلیے گھروں سے پرفضا مقام الھدا کےلیے نکل پڑے۔  

مزید پڑھیں

مقامی حکام نے بارش سے پیدا ہونے والے مسائل سے مسافروں کو بچانے کےلیے طائف میں’ جبل الکر‘ روڈ عارضی طور پر بند کر دی۔
محکمہ ٹریفک کی جانب سے ڈرائیوروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  شاہراہوں پر محتاط ڈرائیونگ کریں ۔ اپنی اور دوسروں کی سلامتی کا خیال رکھیں ۔ موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ رات دیر گئے تک طائف میں بارش ہوتی رہے گی۔  
 

شیئر:

متعلقہ خبریں