’بیشتر لوگ وائرس سے محفوظ ہوچکے، احتیاط پھر بھی لازم‘
احتیاطی تدابیر کو ہر موسم سرما کی آمد پر اپنا معمول بنالیا جائے- (فوٹو اخبار 24)
معاون سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ عسیری نے کہا ہے کہ معاشرے کے بیشتر افراد شدید وائرس حملے سے محفوظ ہوگئے ہیں- جزوی اور کلی طور پر زیادہ تر سعودی شہری اور مقیم غیرملکی کورونا وائرس کی گرفت سے بڑی حد تک محفوظ ہوگئے ہیں-
اخبار 24 کے مطابق عسیری نے کہا کہ سعودی معاشرے میں کورونا وائرس کے خلاف مدافعت کا ہدف اللہ تعالی کے فضل و کرم اور پھر ویکسینوں کی بدولت ممکن ہوسکا ہے-
عسیری نے کہا کہ اب کورونا وائرس سے براہ راست وہ افراد متاثر ہورہے ہیں جنہوں نے یا تو ویکسین حاصل نہیں کی یا ویکسین کی خوراکیں مکمل نہیں کیں- جو لوگ ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں لے چکے ہیں وہ وائرس لگنے کی صورت میں اس کے شدید اثرات سے یقینا محفوظ ہیں-
عسیری نے کہا کہ کورونا وائرس اب معاشرے کے تمام افراد سے صلح چاہتا ہے- بہتر ہوگا کہ یہ پیشکش نہ ٹھکرائی جائے- اس سے فائدہ اٹھایا جائے- اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ سب لوگ حفاظتی تدابیر کی بھرپور پابندی کریں- خصوصا حفاظتی ماسک استعمال کری- سماجی فاصلے کا اہتمام کریں اور جہاں بھی ہوں وہاں صاف ستھری ہوا کا بندوبست کریں- ایسا کرکے وائرس کے خلاف جنگ جیت سکتے ہیں- ضروری ہوگا کہ اس قسم کی احتیاطی تدابیر کو ہر موسم سرما کی آمد پر اپنا معمول بنالیا جائے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں