Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کی نئی شکلیں، سعودی عرب میں تشویش کی کوئی بات نہیں: سیکریٹری صحت

کورونا ویکسین کا دائرہ وسیع سے وسیع تر کیا جارہا ہے( فوٹو سبق)
سعودی سیکریٹری صحت عبداللہ العسیری نےکہا ہے کہ ’سعودی عرب میں کورونا کی نئی شکلوں سے تشویش کی کوئی بات نہیں‘۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’یورپی ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باوجود دنیا بھر میں وبا کے حوالے سے صورتحال مستحکم ہے‘۔ 
سیکریٹری صحت نے کہا کہ’ یورپی ممالک میں کورونا کے نئے کیسز میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم مملکت میں تشویش کی کوئی بات نہیں، صورتحال کنٹرول میں ہے‘۔ 
سعودی وزارت صحت نے مختلف قوانین اور ایس او پیز کی مدد سے کورونا وائرس کے انسداد میں  بڑی حد تک کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ویکسین کا دائرہ وسیع سے وسیع تر کیا جارہا ہے۔ 
یاد رہے کہ وزارت صحت نے ویکسین مہم کا پہلا  مرحلہ  17 دسمبر 2020 اور دوسرا مرحلہ  18 فروری 2021 کو شروع کیا تھا۔ 
 

شیئر: