Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل کے نئے سربراہ المبارک مقرر

المبارک کل اپنا چارج سنبھالیں گے- (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل کی انتظامیہ کا  سربراہ اعلی عبدالرحمن المبارک کو مقرر کردیا گیا- انہیں انجینیئر عماد المحیسن کا جانشین بنایا گیا ہے- المبارک کل سنیچر کو چارج سنبھالیں گے- 
اخبار  24 کے مطابق سمندر کے راستے دونوں برادر ملکوں کو جوڑنے والے پل کی انتظامیہ نے  مختلف خدمات انجام دینے پر المحیسن کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ زندگی میں کامیابی و کامرانی کی نیک خواہشات بھی پیش کیں- 
یاد رہے کہ المحیسن کنگ فہد پل انتظامیہ  میں متعدد عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں- وہ معاون ڈائریکٹر جنرل، آپریشنل ڈائریکٹر، ترجمان اور آخر میں ایگزیکٹیو چیئرمین کے عہدے پر فائز تھے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: