ٹریفک خلاف ورزی پر گاڑیوں کو کنگ فہد پل پر روکے جانے کی تردید
سوشل میڈیا پر یہ دعوی کیا جا رہا تھا کہ اگر کسی گاڑی کے خلاف کوئی جرمانہ ریکارڈ پر ہوگا تو اسے کنگ فہد پل سے گزرنے نہیں دیا جائے گا۔ (فوٹو: الاقتصادیہ)
کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کسی بھی ڈرائیور کو گاڑی پر خلاف ورزی کا جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں باہر جانے سے نہیں روکا جائے گا۔
الاقتصادیہ کے مطابق مملکت اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل انتظامیہ نے اس حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’اگر کسی گاڑی پر جرمانے کا اندراج ہوا تو ایسی صورت میں ڈرائیور کو جرمانوں کی تعداد اور رقم کے بارے میں مطلع کیا جائے گا البتہ ڈرائیور کو پل عبور کرنے سے نہیں روکا جائے گا، ڈرائیور بعد میں بھی جرمانہ ادا کر سکتا ہے۔‘
بحرین محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل نے یہ وضاحت اس حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہوں کے بعد جاری کی ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ دعوی کیا جا رہا تھا کہ اگر کسی گاڑی کے خلاف کوئی جرمانہ ریکارڈ پر ہوگا تو اسے کنگ فہد پل سے گزرنے نہیں دیا جائے گا۔
بحرین محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس افواہ کی تردید کی ہے۔