مملکت کے 21 ہزار قریوں کو لوکل رومنگ کی سہولت
لوکل رومنگ انشیٹو کا آخری مرحلہ نجران اور جازان ریجنوں میں نافذ کیا گیا۔ فوٹو: ایس پی اے
انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کےمختلف علاقوں میں لوکل رومنگ انیشیٹو پروگرام مکمل کر کے منصوبہ سو فیصد نافذ کر دیا گیا-
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی کے گورنر محمد التمیمی نے بتایا کہ لوکل رومنگ کی سہولت 21 ہزار قریوں اور بستیوں کو مہیا کردی گئی ہے-
اس کی بدولت پچاس لاکھ سے زیادہ صارفین کسی اضافی فیس کے بغیر مسلسل مواصلاتی سہولت حاصل کرسکیں گے-
انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی نے لوکل رومنگ انشیٹو کا چھٹا اور آخری مرحلہ نجران اور جازان ریجنوں میں نافذ کیا-
اس کے تحت 3202 قریوں اور بستیوں کو لوکل رومنگ کی سہولت مہیا کی گئی- ان میں سے 468 نجران اور 2734 قریوں اور بستیوں کا تعلق جازان سے ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں