Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آمدنی کے ذرائع میں تنوع پیدا کرنے کے اقدامات،2021 میں ریکارڈ سعودائزیشن

سعودیوں کی کم از کم تنخواہ 5500 ریال مقرر کر دی گئی- (فوٹو عاجل)
سعودی عرب نے 2021 کے دوران سب سے بڑا کام سعودائزیشن کے حوالے سے کیا- تمام وزارتوں، محکموں، اداروں، سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز میں سعودائزیشن کے اہداف حاصل کرنے کا اہتمام کیا گیا-
عاجل ویب سائٹ کے  مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے تمام متعلقہ وزارتوں کے تعاون و اشتراک سے مقامی شہریوں کو پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں اور اداروں میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں ملازمتیں دلوائیں اور کلیدی عہدوں پر انہیں فائز کرایا جبکہ ان کی تنخواہوں اور ترغیبات میں بہتری لانے کی بھی کوشش کی-
سعودی عرب نے 2021 کے دوران آمدنی کے ذرائع میں تنوع پیدا کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے-
وزارت نقل و حمل نے گاڑیوں کے سیکٹر میں سو فیصد سعودائزیشن کا بڑا ہدف پورا کرلیا-
محکمہ شہری ہوابازی نے فضائی نقل و حمل کے شعبے میں 10 ہزار اسامیاں سعودیوں کو دلائیں- یہ سعودی وژن  2030 کا بڑا ہدف تھا-
فضائی نقل و حمل کے  20 سپیشلسٹ پیشوں کو سعودیوں کے لیے مختص کردیا گیا-
فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف) نے فروری  2021 کے  دوران 5 پیشوں کی سعودائزیشن کے خصوصی پروگرام کا اعلان کیا- اس کے تحت بیوٹی پارلرز کی تمام اسامیاں سعودی خواتین  کے لیے خاص کرنے کا خصوصی پروگرام تیار کیا- انہیں اس کام کی تربیت اور اس کا ہنر سکھانے کا پروگرام ترتیب دیا گیا- اس سلسلے کے  5 پیشے سعودی خواتین کے لیے خاص کردیے گئے-
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے بندرگاہوں کے اعلی ادارے (موانی) کے ساتھ مل کر سعودی بندرگاہوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کی سعودائزیشن کا پروگرام شروع کیا- اس سلسلے میں تین پروگرام نافذ کیے گئے- دمام کی کنگ عبدالعزیز بندرگاہ پر کام کرنے والی تین کمپنیوں  کے ساتھ افہام و تفہیم پیدا کرکے بندرگاہوں کے اہم کام سعودیوں کے لیے خاص کردیے گئے- تینوں کمپنیوں کو پابند بنایا گیا کہ وہ اپنے یہاں سعودی خواتین و حضرات کو ٹریننگ دے کر ملازمتیں فراہم کریں گی-
اپریل  2021 کے  دوران تین بڑے فیصلے ہوئے- پہلے فیصلے کے  تحت مالز اور بڑے تجارتی مراکز کے تمام پیشے اور کام سعودیوں کے لیے مختص کردیے گئے- ان میں سے چند کو عارضی طور پر استثنی دیا گیا-
دوسرا فیصلہ ریستورانوں، قہوہ خانوں میں سعودی ملازمین کا تناسب بڑھانے  سے متعلق کیا گیا جبکہ تیسرا فیصلہ کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے بازاروں میں زیادہ سے زیادہ سعودی سیلزمین تعینات کرنے کے بارے میں تھا- اس کے تحت 51 ہزار سعودیوں کو ملازمتیں ملیں-
2021 کے وسط میں مینٹیننس اور آپریشنل امور انجام دینے والی کمپنیوں و اداروں کی سعودائزیشن کے تحت 71 ہزار سعودیوں کو ملازمتیں دلائی گئیں-
2021 کی پہلی ششماہی کے دوران ایک لاکھ 42 ہزار  335 سعودیوں کو فروغ افرادی قوت فنڈ کی مدد سے نجی اداروں میں تعینات کرایا گیا-
جولائی 2021 کے دوران سینٹرل بینک کی نگرانی میں کام کرنے والے تمام سیکٹرز کی سعودائزیشن کا معاہدہ طے پایا-
2021 کے دوران ایک بڑا کام یہ ہوا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں اور اداروں میں کام کرنے والے سعودیوں کا تناسب بڑھانے  اور ان کی کم از کم تنخواہ  5500 ریال مقرر کردی گئی-
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے  2021 کے دوران پرائیویٹ سیکٹر میں سعودی کارکنان کی تعداد  1.9 ملین تک پہنچانے  میں کامیاب ہوگئی- پرائیویٹ سیکٹر میں سعودی کارکنان کی یہ ریکارڈ تعداد ہے- تاریخ میں اس سے قبل اتنی بڑی تعداد میں سعودی ملازم نہیں تھے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: