اسلام آباد میں اتوار کو رات گئے سڑک کنارے قدیم درختوں کو کاٹ کر انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے کام رکوا دیا۔
درختوں کی کٹائی کے لیے استعمال ہونے والی مشینری اور وہاں موجود دو افراد کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے مقامی انتظامیہ کے ایک افسر نے اردو نیوز کو بتایا کہ سی ڈی اے کے واٹر پلانٹ کی دیوار کی مرمت ہونا تھی، اس مقصد کے لیے پرائیویٹ کنٹریکٹر کو ہائر کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
لوگوں نے لاہور چڑیا گھر کے جانور گود لینا کیوں بند کر دیے؟Node ID: 631011
-
’موت کا کنواں‘ کہلانے والی سڑک اب لوگوں کی ’قسمت بدل رہی ہے‘Node ID: 631811
ویڈیو میں دکھائی دینے والا ایکسکیویٹر کنٹریکٹر کا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شکایت ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار اطیب سلطان موقع پر پہنچیں جہاں سے دو افراد عابد سہیل اور اسلام احمد کو پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا ہے جب کہ کام کو صورتحال واضح ہونے تک روک دیا گیا ہے۔
افسر کے مطابق ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ کاٹے گئے درخت جنگلی توت کے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی مزید انکوائری کی جارہی ہے۔
اسلام آباد کے سیکٹر G-10/4 میں رات کے وقت مشینری کے ذریعے نہ صرف درخت جڑوں سے اکھاڑے جارہے ہیں بلکہ ساتھ ہی ساتھ لکڑی بھی منتقل کی جارہی ہے pic.twitter.com/aPFECurhXD
— Asghar Hayat (@EngrAsgharHayat) January 2, 2022