Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الوجہ میں 41 ہزار نشہ آور گولیاں ضبط، شہری گرفتار

’شہری نے اپنی گاڑی کے خفیہ خانوں میں منشیات چھپا رکھی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
ادارہ انسداد منشیات نے ریاض ریجن الوجہ کمشنری میں 41 ہزار نشہ آور گولیاں ضبط کی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایک مقامی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے اپنی گاڑی کے خفیہ خانوں میں منشیات چھپا رکھی تھی۔
ادارہ انسداد منشیات نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کے لیے منظم کارروائی کی گئی‘۔
’گرفتار شدہ شخص الوجہ کمشنری میں نشہ آور گولیاں سپلائی کیا کرتا تھا جس کی ہمیں اطلاع ملی تھی‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے پر اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا جائے گا‘۔

شیئر: