وزٹ ویزے کا اجرا وزارت خارجہ کا کام ہے، محکمہ پاسپورٹ
محکمہ پاسپورٹ نے مصری شہری کے استفسار پر جواب دیا تھا۔ (فوٹو: عاجل)
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ وزٹ ویزوں کا اجرا ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ ایک ملک سے کسی اور ملک کے لیے وزٹ ویزے کا اجرا ہمارا کام نہیں۔ یہ وزارت خارجہ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ سے ایک غیرملکی شہری نے سرکاری اکاؤنٹ پر دریافت کرتے ہوئے تحریر کیا تھا کہ ’میں مصری شہری ہوں اور میری خالہ زاد سعودی ہیں۔ کیا میں ان سے ملاقات کر سکتا ہوں اس کام کے لیے مجھے کس قسم کا ویزہ درکار ہوگا؟‘
محکمہ پاسپورٹ نے مذکورہ سوال کے جواب میں کہا کہ ’ویزوں کا اجرا ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ سے رجوع کیا جائے۔ وہیں سے آپ کو اس کا درست جواب ملے گا۔‘
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں