Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوکیو اولمپک کی افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کا دستہ

سعودی کھلاڑی حسین علی اور خاتون کھلاڑی یاسمین الدباغ پرچم اٹھائے ہوئے تھے( فوٹو ایس پی اے) 
ٹوکیو اولمپک کی افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کا قومی پرچم کشتی رانی کی قومی ٹیم کے کھلاڑی حسین علی رضا اور تیز رفتار سعودی خاتون کھلاڑی یاسمین الدباغ اٹھائے ہوئے تھے۔ 
سعودی وزیرسپورٹس اور اولمپک کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین اور امریکہ میں سعودی سفیر ٹوکیو 2020 اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔ 

سعودی حکام ٹوکیو 2020 اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے( فوٹو ایس پی اے)

اخبار 24 کے مطابق ٹوکیو اولمپک گیمز میں قومی اولمپک ٹیم (فٹبال) یوسف بو عریش (تیراکی) اورعلی الخضراوی (ٹیبل ٹینس) پہنچے ہوئے ہیں۔
کشتی رانی کے لیے حسین علی رضا، نشانے بازی کے لیے سعید المطیری، کراٹے  کے لیے طارق حامدی، جوڈو سلیمان حماد، ہیوی ویٹ کے لیے محمود آل حمید، ایتھلیکٹس کے لیے یاسمین الدباغ، ریس کے لیے مازن الیاسین اور ویٹ لفٹنگ کے لیے سراج آل سلیم نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

ٹوکیو 2020 اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب جمعے کو ہوئی ہے(فوٹو ایس پی اے)

ٹوکیو 2020 اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب جمعے کو ہوئی ہے۔ کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کورونا وبا کے دوران کھلاڑیوں کی گھروں میں ٹریننگ کی ایک ویڈیو سے شو کا آغاز ہوا، جس میں گنتی کے بعد گلابی آتش بازی سے آسمان جگمگا اٹھا۔

شیئر: